وفاقی حکومت کاآئندہ 6 ماہ میں مہنگائی کم کرنے کا دعویٰ
شیئر کریں
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگلے 6 ماہ میں مہنگائی کم ہونا شروع ہوجائے گی۔ جہلم میں شجرکاری مہم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک بار پھر دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 6 ماہ میں مہنگائی کم ہونا شروع ہو جائے گی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے سانس اور کینسرکی بیماری میں اضافہ ہو رہا ہے، سردیوں میں پورا لاہور دھند میں گم ہوجاتا ہے، وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مارچ میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے جا رہے ہیں اوروزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب اور وزیربلدیات کو ہدایات دیدیں ہیں،پنجاب اسمبلی کے رواں سیشن میں نیا بلدیاتی قانون پیش ہوگا ،ضلع کی سطح پر اور میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا ،ولیج کونسل میں 13افراد پر مشتمل پینل الیکشن لڑے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں قانون سازی ہماری بڑی سیاسی کامیابی ہے ،اپوزیشن تھکے ہوئے پہلوانوں کاٹولہ اوربھان متی کاکنبہ ہے، مضبوط اپوزیشن صرف نظریئے کی بنیاد پر ہو سکتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہمارا لیڈر ایک تھا عمران خان اوراس کے نظریے کے پیچھے سب کھڑے تھے ،موجودہ اپوزیشن کا کوئی لیڈر ہے نہ نظریہ کون ان کے ساتھ کھڑا ہو گا، احسن اقبال نام نہادپڑھے لکھے ہیں ،لیگی ایک ہفتے فوج کیخلاف دوسرے ہفتے عدلیہ کیخلاف ہوتے ہیں تیسرے ہفتے ان کو تنقید کیلئے ادارہ چاہیے ہوتا ہے ،اب نادراکی باری ہے ،نادراکی ٹیکنالوجی کسی ایک شخص کے مرہون منت نہیں۔انہوںنے کہا کہ جب بھی مریم یانوازشریف کی پیشی ہوتی ہے ویڈیوز سکینڈل آجاتے ہیں ،ہروہ کام کیا جاتا ہے کہ میرٹ پرمقدمات کی شنوائی نہ ہو ،ہم تو چاہتے ہیں نواز شریف واپس آئیں نوازشریف نے آ کر پیسے دینے ہیںیا جیل جانا ہے۔