منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف نے ایف آئی اے کے تمام الزامات مسترد کر دیے
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ نومبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف نے ایف آئی اے کے تمام الزامات مسترد کر دیئے۔بینکنگ کورٹ میں شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ فاضل جج نے سوال کیا کہ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے ابتک کیا کارروائی کی۔ جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ شریک ملزم عثمان ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہو رہا۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ کے شریک ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔قائد حزب اختلاف و لیگی صدر شہباز شریف نے ایک بار پھر ایف آئی اے کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میرے بچوں کا کاروبار ہے، میں نے عوام کیلئے ان کو نقصان پہنچایا۔ فاضل جج نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں یہ باتیں اس کیس سے متعلقہ ہیں۔ جس پر لیگی صدر نے کہا کہ یہ میرے کیس سے متعلقہ باتیں ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے منی لانڈرنگ کی۔