میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں کوروناسے مزید 19ہلاکتیں

سندھ میں کوروناسے مزید 19ہلاکتیں

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کی نئی لہر نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 19جانیں لی جبکہ مجموعی تعداد بڑھتے ہوئے 2799تک پہنچ گئی ہے اور 12975نمونے ٹیسٹ کرنے سے 1276نئے کیسز سامنے آئے۔ وزیراعلی ہاس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مزید19مریضوں نے اپنی جان گنوا دی جس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 2799 ہوگئی جو 1.8 فیصد شرح اموات ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 12975 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1276 کیسز کا پتہ چلا ہے جوکہ موجودہ تشخیصی شرح کا 10 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 1872262 ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جن کے نتیجے میں 161028 کیسز کا پتہ چلا ہے ان میں 90 فیصد یعنی 145143 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 827 مریض بھی شامل ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اس وقت 13086 مریض زیر علاج ہیں جن میں 12537 گھروں میں، 9 آئسولیشن مراکز اور مختلف اسپتالوں میں 544 مریض شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 446 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں 48 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ 1276 نئے کیسز میں سے کراچی سے 929 کا پتہ چلا ہے ان میں سے ضلع جنوبی 333 ، ضلع شرقی 273 ، ضلع وسطی 94 ، ضلع غربی 92 ، ضلع کورنگی 75 اور ضلع ملیر 62 شامل ہیں جبکہ حیدرآباد 130 ، عمرکوٹ 36 ، جیکب آباد 24 ، گھوٹکی 18 ، سکھر اور ٹنڈو الہیار 17-17 ، قمبر 15 ، لاڑکانہ اور شکار پور 12-12 ، دادو 6، شہید بینظیرآباد5، ٹھٹہ4 ، جامشورو اور سانگھڑ 2-2، خیرپور اور بدین 1-1 کیسز ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے آپ کو اور اپنے اہل خانہ کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے ایس او پیز پر عمل کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں