میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوازشریف کیخلاف نیب انکوائری مکمل

نوازشریف کیخلاف نیب انکوائری مکمل

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو (نیب)لاہور نے 20 سال بعد نواز شریف کیخلاف ایل ڈی اے پلاٹوں کی بندر بانٹ کیس کی انکوائری مکمل کرلی۔نیب کے مطابق کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے انکوائری سے متعلق سیل بند رپورٹ ڈی جی نیب کو بھجوا دی ہے اور اب ریجنل بورڈ کی میٹنگ میں اس سی آئی ٹی رپورٹ پر پراسکیوشن ونگ قانونی رائے دے گا۔ نواز شریف کیخلاف 3 اپریل 2000 کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ انہوں نے ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ایل ڈی اے)کے ساتھ مل کر ایل ڈی اے پلاٹس کی ایگزمشن دی اور پلاٹس کا کوٹہ ختم کر کے من پسند افراد کو پلاٹ الاٹ کیے، حالانکہ ایل ڈی اے کی پالیسی 1986 کے تحت چیئرمین پلاٹس الاٹ کرتے تھے۔نواز شریف پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے اپنے قریبی لوگوں میں پلاٹ بانٹے کا الزام تھا اور ان کیخلاف یہ انکوائری 20 سال سے زیر التوا تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں