میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منشیات برآمدگی کیس ،رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 دسمبر تک ملتوی

منشیات برآمدگی کیس ،رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 دسمبر تک ملتوی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

لاہور ہائیکورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت اے این ایف کے تفتیشی افسرکو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔جمعرات کو جسٹس چوہدری مشتاق احمد نے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ درخواست میں رانا ثنااللہ نے موقف اختیار کیا کہ وہ حکومت کیخلاف سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ حکومت کے خلاف تنقید کرنے پر منشیات اسمگلنگ کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔ وقوعہ کی ایف آئی آر تاخیر سے درج کی گئی جو مقدمہ کو مشکوک ثابت کرتی ہے ۔ ایف آئی آر میں اکیس کلو گرام ہیروئن اسمگلنگ کا لکھا گیا جبکہ بعد میں اسکا وزن پندرہ کلو گرام ظاہر کیا گیا۔ گرفتاری سے قبل ہی گرفتار کرنے کے خدشے کا اظہار کیا تھا۔ عدالت نے اے این ایف کے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں