میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں ناقابل تسخیر پاک فوج

جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں ناقابل تسخیر پاک فوج

منتظم
پیر, ۲۱ نومبر ۲۰۱۶

شیئر کریں

ریاض احمد چودھری
نوجوان صحافی ندیم نظر نے عسکری موضوعات کی تحریروں پر مبنی اپنی کتاب کا عنوان ”عہد راحیل شریف۔ پاک فوج کے کارہائے نمایاں“ رکھا ہے۔ مصنف نے پاکستان کی سرحدوں کے لےے اپنا خون دینے والے بہادر سپاہیوں اور افسروں کی خدمات کا بھرپور انداز اور اثر انگیز الفاظ میں ذکر کرتے ہوئے پاک فوج کو دنیا کی بہترین افواج میں پہلا نمبر دیا ہے۔ اس کے علاوہ اپنی کتاب میں کراچی میں رینجرز آپریشن، ایٹمی میزائل، ڈرون طیارے اور آرمی ایوی ایشن سے متعلقہ دیگر موضوعات پر بھی مضامین لکھے ہیں۔
اس کتاب میں افواج پاکستان،شہداءافواج پاکستان اور خاص طور پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے عہد میں ملنے والی کامیابیوں، کارناموں کو سنہری الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔آج افواج پاکستان ضرب عضب اور جنرل راحیل شریف کے تذکرے کے بغیر نا مکمل ہیں۔ وطن عزیز میں گزشتہ برسوں سے افراتفری، قتل و غارت گری اور انتشار کے ہیجانی دور کے بعد اس وقت ملک میں امن کی جو فضا قائم ہے، اس میں جنرل راحیل شریف نے کلیدی اور تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان کے بڑے بوڑھے، مائیں، بیٹیاں اور بچے سبھی جنرل راحیل شریف کو نہ صرف جانتے ہیں بلکہ انہیں پسند بھی کرتے ہیں۔
مصنف نے کتاب کا پہلا انتساب مرحوم والدمحترم سینئر صحافی اور مصنف غلام محی الدین ،والدہ محترمہ اور اپنے استاد محترم ضیا شاہد کے نام کیا ہے جبکہ دوسرا انتساب آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے نام کیا ہے۔216 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں مصنف کی 43خوبصورت تحریریں شامل ہیں۔جبکہ16صفحات پرافواج پاکستان کے حوالے سے نایاب تصاویر ہیں۔
اس کتاب میں ضیا شاہد ، جنرل مرزا اسلم بیگ، جنرل (ر)غلام مصطفی، یوسف عالمگیرین ،جبار مرزا، پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان نیازی ، جمیل اطہر قاضی ، ایثار رانا ،محمد تزئین اختراور علامہ عبدالستار عاصم کی قیمتی آراءبھی شامل کی گئی ہیں۔مرزااسلم بیگ نے کتاب ”عہد راحیل شریف، پاک فوج کے کارہائے نمایاں” کو علمی اور تحقیقی قرار دیا اور کہا کہ حالات حاضرہ کے طالب علموں کواس کتاب سے خاطر خواہ رہنمائی حاصل ہوگی۔جنرل (ر)غلام مصطفی نے کہا کہ مورخ جب پاکستان کی تاریخ لکھے گا تو افواج پاکستان ، ضرب عضب اور راحیل شریف کے تذکرے کے بغیرمکمل لکھ نہیں پائے گا۔تاریخ لکھنے والے پرفرض ہے کہ ایک بار ندیم نظر کی تصنیف” عہد راحیل شریف، پاک فوج کے کارہائے نمایاں” کا مطالعہ لازمی کرے۔یوسف عالمگیرین نے کہا کہ افواج پاکستان نے جس بہادری اورپیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ دہشت گردوں کی سرکوبی کی ہے وہ قابل ستائش ہے، بالخصوص آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں اور ان کے نیٹ ورک کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کے لئے قوم افواج پاکستان اور عسکری قیادت کی صلاحیتوں کی مترا دف ہی نہیں بلکہ پوری طاقت کے ساتھ ان کی پشت پر کھڑی ہے۔
جنرل راحیل شریف نے تھوڑے سے وقت میں حقیقت کو حقائق بنا کر رکھ دیا ۔ جنرل راحیل شریف نے جب پاک فوج کی کمان سنبھالی تو وطن عزیز سرحدوں کے اندر اور باہر مشکلات کا شکار تھا۔انہوں نے دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملک کو بحران سے نکالنے کے تمام تر پیشہ وران صلاحیتیں،توانائی صرف کردیں۔ کئی برس بعد وطن عزیز امن کا گہوارہ بن رہا ہے۔
ندیم نظر کا کہنا ہے کہ مجھے پاک فوج پر فخر ہے۔ میں میدان جنگ کے علاوہ وطن عزیز کے اندر دہشت گردی کے خاتمے کےلئے پاک فوج کی کوششوں کو سلام کرتاہوں۔ اس کے علاوہ پاک فوج کی زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی کاروائیوں کو قدر کی نگا سے دیکھتا ہوں۔ حقیقت میں ندیم نظر کو افواج پاکستان سے عشق ہوگیا ہے اس کی حب الوطنی پر جتنا ناز کیا جائے کم ہے۔
” عہد راحیل شریف، پاک فوج کے کارہائے نمایاں” کی کامیابی کے لئے ،مبارکباد کیساتھ بہت ساری نیک تمناو¿ں کے ساتھ دعا گو ہوں۔مصنف نے جنرل راحیل شریف کی پیشہ ورانہ و قائدانہ صلاحیتوں اور پاکستان کے لےے ان کی خدمات کا بڑی جامعیت کے ساتھ تذکرہ کیا ہے۔کتاب انتہائی معلوماتی ہے۔ اسے ہر لائبریری اور ہر ہاتھ میں ہونا چاہیے۔
افواج پاکستان پر بلاشبہ ہر پاکستانی فخر کرتا ہے کیونکہ ملکی اداروں میں سب سے منظم ادارہ مسلح افواج ہی ہے جو کہ وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کا محافظ بھی ہے۔
٭٭


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں