میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات، روڈ کٹنگ مافیا آزاد، اربوں مالیت سے تعمیر سڑک برباد

ادارہ ترقیات، روڈ کٹنگ مافیا آزاد، اربوں مالیت سے تعمیر سڑک برباد

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ: جوہر مجید شاہ) ادارہ ترقیات کراچی ‘ راشی و کرپٹ مافیا ‘ قبلہ درست کرنے پر راضی نہیں ڈی جی کے سخت احکامات کی دھجیاں، ضلع وسطی نیو کراچی ٹاؤن کے محکمہ بی اینڈ آر کے ’انچارج فیصل صغیر ‘ کی مبینہ سرپرستی میں روڈ کٹنگ مافیا بے لگام سرکاری اداروں کی ملی بھگت کا کارنامہ ‘ پاور ہاؤس چورنگی تا فائیو سی فور جبکہ دوسری طرف یوپی موڑ تا الیون جے تک اربوں روپے کی خطیر مالیت سے تعمیر شدہ سڑک کھود دی گئی ‘ شہریوں کا ٹیکس ‘ اے ڈی پی ‘ نان اے ڈی پی ‘ سارا بجٹ ‘ پیسہ ‘ و سہولیات ‘ بھاری لین دین کی نظر ‘ شہر کی خوبصورتی اور شہریوں کی سہولیات مافیا دونوں کی دشمن ضلعی وسطی میں کرپٹ و نیب زدہ افسر فیصل صغیر نے اپنا راج قائم کرنے کیساتھ اپنا سکہ بھی جاری کردیا حکومت سندھ مئیر و ڈپٹی مئیر ٹاؤنز کی کاوشوں پر پانی پھیرنے کیلے روڈ کٹنگ مافیا سرگرم بلدیہ عظمیٰ کراچی سمیت ضلعی سطح پر سڑکوں کی استر کاری تیزی سے تو دوسری طرف مافیا شہر کو ادھیڑ نے میں مصروف لگتا ہے کہ شہر میں کوئی قانون و حکومتی رٹ موجود ہی نہیں شہر کا انفراء اسٹرکچر محکمہ جاتی مافیا نے اپنے نشانے پر رکھ لیا شہر تباہ ٹریفک جام سمیت شہریوں کی۔جان و مال بھی مافیا نے داؤ پر لگادی، تباہ حال سڑکیں ٹریفک جام لوٹ مار اور مالی نقصانات کا باعث بنتی ہیں تو دوسری طرف مریضوں اور ایمرجنسی سروسز کیلے بھی شدید مشکلات بلکہ جان بھی چلی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ عمل شہریوں کے جائز ٹیکس پر بھی ڈاکہ زنی کے زمرے میں آتا ہے سرکاری مافیا کا فرائض و اختیارات سے تجاوز نا صرف قانونی بلکہ محکمہ جاتی بائی لاز کے بھی برخلاف عمل ہے واضح رہے کہ نیو کراچی یوپی موڑ سیکٹر الیون ای سے الیون جے تک تقریباً ایک کلو میٹر اور پاور ہاؤس چورنگی سے سیکٹر فائیو سی فور تک لگ بھگ پانچ کلو میٹر طویل سڑک کو بناء چالان و دیگر دستاویزات کے کھود دیا گیا ہے جبکہ انتہائی باخبر و باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقہ ادارہ ترقیات کی ملکیت ہے اور اس علاقے کو تاحال کسی بھی اسٹیک ہولڈرز کے سپرد نہیں کیا گیا جبکہ اس گورکھ دھندے میں سرکاری و محکمہ جاتی مافیا کے لوگ ملوث ہیں جن میں سرفہرست انچارج بی اینڈ آر فیصل صغیر اور اس کا دست راست نادر خان شامل ہیں۔ باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نیو کراچی ٹاؤن کے تمام معاملات جاوید، سعید الحق اور نادر خان سنبھالتے ہیں ان کی جوڑی نیو کراچی ٹاؤن میں امر، اکبر، انتھونی کے نام سے مشہور ہے چند روز قبل کرپشن کے الزام میں انتھونی کی وکٹ گر گئی جس کی وجہ سے امر اور اکبر پریشان ہیں اور اطلاعات کے مطابق ٹاؤن چیئرمین محمد یوسف اور ٹاؤن میونسپل کمشنر ایاز حمید بلوچ کو چار سے پانچ لاکھ روپے بطور رشوت دے کر انتھونی کی بحالی کے لئے کوشاں ہیں جس میں مرکزی کردار میونسپل کمشنر کا دست راست کا بتایا جارہا ہے جس کی بھتہ وصولی کی داستان زبان زد عام ہیں دوسری جانب سعید الحق کی محکمہ اینٹی کرپشن میں بھی انکوائری چل رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی اثر و رسوخ کے سبب موصوف چلنے والی انکوائری میں حائل ہو رہی ہیں۔ اس گورکھ دھندے میں ادارہ ترقیات کراچی اور نیو کراچی ٹاؤن کی کالی بھیڑیں شامل ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق مذکورہ مافیا نے ملی بھگت کے تحت اس توڑ پھوڑ کا معمولی چالان ٹاؤن انتظامیہ کے نام سے بنوا دیا جبکہ مذکورہ سڑک کے ڈی اے انتظامیہ کے زیر انتظام ہے ۔اس جیب گرم کرنے والے گورکھ دھندے کے سبب ادارہ ترقیات کراچی کو مافیا نے آمدنی کی مد میں کروڑوں کا چونا لگا دیا۔ نیو کراچی میں روڈ کٹنگ مافیا بے لگام نا ‘ این او سی ‘ نا مروجہ و نافذ العمل قوانین کی پاسداری نا فرائض و اختیارات کا پاس بس مال وصولی مشن مافیا شہر کا انفراء اسٹرکچر تباہ کرنے میں مصروف ہے ادارہ کنگال مافیا مالا مال مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی، جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ، وزیر اعلیٰ سندھ، گورنر سندھ، وزیر بلدیات سندھ، ڈی جی کے ڈی اے سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں