میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عبادت گاہیں اور اسپتال اسرائیل کا ٹارگٹ، شہادتیں 5 ہزار تک جا پہنچیں

عبادت گاہیں اور اسپتال اسرائیل کا ٹارگٹ، شہادتیں 5 ہزار تک جا پہنچیں

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

صیہونی ریاست نے نہتے فلسطینیوں پر بمباری روکنے کے عالمی رہنماؤں کے مطالبات پر کان نہ دھرے۔ دنیا بھر میں شہریوں کے مظاہرے بھی نظر انداز۔ غزہ پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری نہ رکی۔ غزہ میں تازہ بمباری کے دوران مزید 30 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔ شہداء کی تعداد 5 ہزار ہوگئی۔ 14 ہزار سے زائد زخمی ہیں ۔ صیہونی افواج نے القدس اسپتال بھی خالی کرنے کا حکم دے دیا۔ عالمی ادارہ صحت نے اسپتال خالی کرنے کے احکامات کو پریشان کن اور تشویشناک قرار دے دیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے مصر میں مشرقی وسطیٰ اور یورپی ممالک کے اجلاس سے خطاب کے دوران واضح کیا کہ چیلنجز جو بھی ہوں۔ اپنی زمین پر ہی رہیں گے۔ کبھی بھی اپنے علاقوں سے منتقلی کو قبول نہیں کریں گے۔اسرائیلی وزیردفاع نے واضح کیا کہ حماس کو شکست دینے کے بعد اسرائیل غزہ سے قطع تعلقی کر دے گا۔ فوجی مہم کا طویل مدتی مقصد علاقے سے تمام روابط منقطع کرنا ہے۔ ادھر فلسطینیوں کی امداد کیلئے مصر اور غزہ کے درمیان رفح کراسنگ کھول دی گئی۔ امداد سامان کے صرف بیس ٹرکوں کو غزہ جانے کی اجازت ہے۔ اقوام متحدہ نے امدادی ٹرکوں کو غزہ کیلئے لائف لائن قراردے دیا۔غزہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے روزانہ کم از کم سو امدادی سامان کے ٹرکوں کو غزہ جانے کی اجازت پر زور دیا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں