ملک دومنٹ میں ٹھیک نہیں ہوسکتا، 10سے15سال لگیں گے، اسحاق ڈار
ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کودومنٹ میں ٹھیک نہیں کیاجاسکتا، ملک کوٹھیک ہونیمیں10سے15سال لگیں گے۔ عوام نے نوازشریف کومنتخب کیاتوعوام کوریلیف کیلئے معاشی پلان موجودہے، گزشتہ 16ماہ معاشی بحالی کیلئے نہیں،پاکستان کوڈیفالٹ سے بچانے کیلئے تھے، ہماری حکومت کے16ماہ نیپاکستان کوسری لنکانہیں بننے دیا۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نوازشریف کیخلاف دونوں کیسزفراڈہیں، پاناماکاڈرامہ تھااس میں کچھ آج تک ثابت نہیں ہوا، نوازشریف اپنے خلاف مقدمات میں سرخروہوں گے، مریم نوازبری ہوچکی ہیں،نوازشریف علاج کیلئے باہرتھے،وہ فیصلہ بھی کلیئرہے۔