میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کو میزائل پرزے دینے کا الزام،3چینی کمپنیوں پر پابندی

پاکستان کو میزائل پرزے دینے کا الزام،3چینی کمپنیوں پر پابندی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

امریکی محکمہ خارجہ نے جمعہ کو جاری بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے تین چینی کمپنیوں پر پابند عائد کر دی ہے جو کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے تحت میزائلوں کی تیاری سے متعلقہ آلات فراہم کرنے میں مصروف رہی ہیں۔امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے جوہری عدم پھیلاؤ کے عالمی نظام کو مضبوط بنانے کا عزم کر رکھا ہے تاکہ جوہری پھیلاؤ کی تشویشناک سرگرمیوں کی حمایت کرنے والے نیٹ ورکس کے خلاف اقدامات کیے جا سکیں۔محکمہ خارجہ کے مطابق ان تین کمپنیوں کے نام جنرل ٹیکنالوجی لمیٹڈ، بیجنگ لو لو ٹیکنالوجی ڈولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور چانگڑو یوٹیک کمپوزٹ کمپنی لمیٹڈ ہیں۔محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کمپنیوں کو ’انتظامی حکم کے تحت ایسی سرگرمیوں یا لین دین میں ملوث یا ملوث ہونے کی کوشش کرنے پر نامزد کر رہا ہے جو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ یا ان کی ترسیل کے ذرائع (بشمول ایسے ہتھیاروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائلوں سمیت) میں عملی طور پر حصہ لینے یا ان میں عملی کردار ادا کرنے کا خطرہ پیدا کرتے ہیں۔ اس میں پاکستان کی جانب سے ایسی ا?لات کی تیاری، حصول، ملکیت، نقل و حمل، منتقلی یا استعمال کی کوئی بھی کوشش شامل ہے۔‘


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں