میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف کا 5 ہفتوں بعد ریٹائر ہونے کا اعلان

آرمی چیف کا 5 ہفتوں بعد ریٹائر ہونے کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 5 ہفتوں میں ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ 29نومبر ان کا آفس میں آخری دن ہو گااور وہ مزید ایکسٹینشن نہیں لیں گے، ایکسٹینش آپشن ہی نہیں ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ وہ پانچ ہفتوں میں ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔افواج اب سیاست میں کردار ادا نہیں کریں گی۔ جی ایچ کیو کا فیصلہ ہے کہ فوج سیاست سے دور رہے گی، حکومت کو گرانے اور بنانے میں ماضی میں جو غلطیاں ہوئیں وہ اس میں شامل نہیں ہوں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پہلی بات کہی کہ ان کی ریٹائرمنٹ پانچ ہفتوں میں ہوجائے گی تووہ جو گفتگو کریں گے وہ بہت سی چیزوں کو مدنظر رکھ کرکریں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا این ڈی یو کا دورہ، 24 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب، سپہ سالار نے واضح کیا کہ پاکستان کئی چیلنجز کا سامنا کرکے ہر بار مضبوطی سے ابھرا، قانون کی حکمرانی اور ریاست کی رٹ قائم کرکے ہی امن اور استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے 24 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور جوابی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ اور فروغ کے لئے قومی سطح پر ہم آہنگی اور مشترکہ ردعمل آگے بڑھنے کے لئے ناگزیر ہے۔ پاکستان نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا اور ہر بار مضبوط ہوکر ابھرا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اس کی واضح مثال ہے، جو پوری قوم کے تعاون کے نتیجے میں کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیا کہ امن اور استحکام صرف اسی صورت میں حاصل کیا جا سکتا ہے، جب قانون کی حکمرانی اور ریاست کی رٹ قائم ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں