میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوہستان کی زمینوں میں بڑے پیمانے پرجعلسازی کاانکشاف، اکبربہاری کئی افسران کا فرنٹ مین نکلا

کوہستان کی زمینوں میں بڑے پیمانے پرجعلسازی کاانکشاف، اکبربہاری کئی افسران کا فرنٹ مین نکلا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) کوہستان کی زمینوں میں جعلساز ی اکبر بہاری نامی پرائیویٹ بندے کے ذریعے ہونے کا انکشاف، اکبر بہاری کئی افسران کا فرنٹ مین ہے، ذرائع کادعوی، جعلی کلیم داخل کرکے کھاتے بنوانے تک تمام ٹھیکہ اکبر بہاری لیتا ہے، فی ایکڑ پر 90 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ تک وصولی کی جاتی ہے، اکثر جعلسازی دیھ کوہستان کی کلیم کی زمینوں میں کی جاتی ہے، تفصیلات کے مطابق کوہستان میں زمینوں کی جعلساز ی اکبر بہاری نامی پرائیویٹ بندے کے ذریعے ہونے کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والے شواہد کے مطابق اکبر بہاری خود کو محکمہ روینیو کا ملازم کہلواتا ہے لیکن روینیو حیدرآباد و ٹھٹھہ میں ایسے نام کا کوئی بھی ملازم موجود نہیں ہے، اکبر بہاری دیھ کوہستان کے زمینوں کے کلیم داخل کرنے سے لیکر کھاتے رکھوانے تک ٹھیکہ لیتا ہے اور ذرائع کے مطابق فی ایکڑ پر 90 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ وصول کرتا ہے، ذرائع کے مطابق اکبر کئی افسران کا فرنٹ مین ہے اور ضلع ٹھٹھہ کے کچھ افسران سے مل کر اس نے کئی سو ایکڑ کے زمینوں کے جعلی کلیم داخل کرکے بااثر بلڈرز دلا چکا ہے، اکبر بہاری لطیف آباد کا رہائشی ہے اور ذرائع کے مطابق اکبر بہاری کی سرکردگی میں منظم چین دیھ کوہستان کی زمینوں میں جعلسازی کرکے اسے بلڈرز کے حوالے کر رہی ہے جس میں سرکاری زمین بھی شامل ہے، اکثر جعلسازی کلیم کی زمینوں میں کی جاتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں