میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بنگلہ دیش ،توہین قرآن پرہندومسلم فساد،، 6 افراد ہلاک،100 سے زائد زخمی

بنگلہ دیش ،توہین قرآن پرہندومسلم فساد،، 6 افراد ہلاک،100 سے زائد زخمی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

ہندوئوں کے مذہبی تہوار درگا پوجا کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بنگلا دیش میں بڑے پیمانے پر ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بنگلا دیش کے مشرقی ضلع کمیلا میں ہندوئوں کے مذہبی تہوار کے دوران ایک شخص کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔اس واقعے کے بعد مشتعل افراد نے بنگلا دیش کے مختلف شہروں میں مندروں پر حملے کیے اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں دو ہندوں سمیت 6 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے رنگ پور کے شہر پیر گنج میں ہندوں کے 20 کے قریب مکانات کو آگ لگا دی۔دوسری جانب ہندو کمیونٹی رہنما گوبندا پرامانک نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ بنگلا دیش کے مختلف شہروں میں ہونے والے حملوں میں 150 کے قریب ہندو زخمی ہوئے جبکہ 80 کے قریب مندروں پر حملے ہوئے۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک ہندو شخص کو بیگم گنج کے جنوبی گائوں میں لاٹھیوں کے وار کر کے ہلاک کیا گیا جبکہ ایک ہندو کی لاش مندر کے قریب سے ملی، 4 افراد پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔پرتشدد واقعات کے فوری بعد مزید ہنگامہ آرائی کو روکنے کے لیے بنگلا دیش کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کر دی گئی اور سکیورٹی بڑھا دی گئی۔خیال رہے کہ بنگلا دیش کی مجموعی آبادی16 کروڑ 50 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے اور وہاں ہندو مجموعی آبادی کا 10 فیصد ہیں۔دوسی جانب بی جے پی سینئر رہنما سبرامنین سوامی نے ٹویٹ کیا کہ اگر بنگلاد یش میں ہندوں پر تشدد بند نہ ہوا تو ڈھاکہ کو سبق سکھانے کے لئے بھارت کو حملہ کردینا چاہئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں