میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپوزیشن کوئی دنگا فساد کرے گی تو اپنے لیے گڑھا کھودے گی، شیخ رشید

اپوزیشن کوئی دنگا فساد کرے گی تو اپنے لیے گڑھا کھودے گی، شیخ رشید

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے اپوزیشن کوئی دنگا فساد کرے گی تو اپنے لیے سیاسی گڑھا کھودیگی،اگر اپوزیشن والے آئین اور قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے تو ان کو کوئی ہاتھ نہیں لگائے گا، امریکی ناظم الامور کو بھی معلوم ہے ن اور ش 2 مسلم لیگ ہیں، ایک ہی محلے میں 2 الگ مسلم لیگ سے ملی ہیں ،الیکشن تک تیسری لیگ بھی وجود میں آجائے گی۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ ایک ڈیڑھ مہینے میں الیکشن تک بات لے جانا چاہتے ہیں تاہم آئین اور قانون کی پاسداری کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ آئین اور قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے تو ان کو کوئی ہاتھ نہیں لگائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ 20 سے 22 ماہ بعد جب الیکشن آئے گا تو ایک نیا ماحول ہوگا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کیا کریگی۔انہوں نے کہا کہ امریکی ناظم الامور کو بھی معلوم ہے کہ ن اور ش 2 مسلم لیگ ہیں، جو میں کہتا تھا وہ امریکی ناظم الامور کو بھی پتا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ امریکی ناظم الامور ایک ہی محلے میں 2 الگ مسلم لیگ سے ملی ہیں اور الیکشن تک تیسری لیگ بھی وجود میں آجائے گی۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی جو ملاقاتیں ہورہی ہیں تو ہوتی رہیں اس کی باتیں بھی سامنے آنی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ بالآخر اس ملک کو الیکشن کی طرف جانا ہے اور الیکشن سے پہلے یہ کوئی دنگا فساد کریں گے تو اپنے لیے سیاسی گڑھا کھودیں گے، انشا اللہ عمران خان کی حکومت 5 سال پورے کرے گی۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک بحریہ نے تیسری مرتبہ بھارتی نیوی کی دخل اندازی کو شٹ اپ کال دی ہے، پاکستان کی نیوی بھی دیگر مسلح افواج کی طرح چاق و چوبند ہے۔انہوں نے کہا کہ نیول ہیڈکوارٹرز کی دعوت قبول کرلی ہے جلد وہاں کا دورہ کروں گا۔ڈالر کی قیمت میں اضافے پر شیخ رشید نے کہا کہ 5 کمپنیوں کی تحقیقات اور 50 سے زائد افراد سے تفتیش جاری ہے، افغانستان میں کل پاکستان کی کوئی بہتر نمائندگی موجود ہوگی تو کوشش ہے کہ ڈالر کی نقل و حمل کو روکا جائے اور اس کی قدر کو بہتر سطح پر رکھا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں