میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت اور تمام ادارے آپ کے ساتھ ہیں، وزیراعلی سندھ کی پولیس حکام کو یقین دہانی

سندھ حکومت اور تمام ادارے آپ کے ساتھ ہیں، وزیراعلی سندھ کی پولیس حکام کو یقین دہانی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۰

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے تمام افسران کوکام جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ سندھ حکومت،تمام ادارے آپ کے ساتھ ہیں

شیئر کریں

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے تمام افسران کوکام جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ سندھ حکومت،تمام ادارے آپ کے ساتھ ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاس میں اہم بیٹھک ہوئی ، جس میں آئی جی سندھ کراچی، سکھر، حیدرآباد رینج اور اسپیشل برانچ کے افسران شریک ہوئے ۔اجلاس میں کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری اور پیش آنیوالے واقعے پر تفصیلی بات چیت کی گئی، وزیراعلی سندھ نے تمام افسران کوکام جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ سندھ حکومت،تمام ادارے آپ کیساتھ ہیں۔مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ وزرا کمیٹی اور آرمی چیف کی ہدایات پرجلدتحقیقات سامنے لائی جائیں گی۔وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ گلشن اقبال میں دھماکے اورجرائم کی تعداد بڑھنے پر تشویش ہے ، چاہتاہوں افسران پیشہ ورانہ صلاحیتیں عوام کیتحفظ کیلئے استعمال کریں۔اجلاس میں آئی جی سندھ نے گلشن اقبال دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلی سندھ سے شیئر کی۔یاد رہے گذشتہ روز کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر اور دیگر اعلی رینک افسران کی جانب سے احتجاجا چھٹیوں پر جانے کا اعلان کیا گیا تھا،جس پر آرمی چیف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔وزیرِاعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بھرپور جذبے کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ خدمات جاری رکھیں۔وزیرِ اعلی ہاوس کراچی میں وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ پولیس کے سینئر افسران سے ملاقات کی۔ملاقات میں آئی جی سندھ مشتاق مہر، ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز شریک ہوئے ۔زیراعلی سندھ نے تمام سینئر پولیس افسران کو طلب کرلیاانہوں نے کہا کہ سندھ پولیس نے جان کا نذرانہ پیش کر کے صوبے ، خاص طور پر کراچی میں امن بحال کیا، سندھ پولیس نے بڑے بڑے دہشت گردی کے واقعات میں اہم مجرموں کو گرفتار کیا۔سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ میں پولیس کی خدمات، قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا معترف ہوں، سندھ حکومت ہر مشکل گھڑی میں اپنی پولیس کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو کسی صورت ڈی مورلائیزڈ نہیں ہونے دیں گے ، پولیس افسران بھرپور جذبے کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ خدمات جاری رکھیں، سندھ حکومت پولیس کے باقی معاملات کو خود دیکھے گی۔وزیرِ اعلی سندھ کا مزید کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے پولیس کو ہمیشہ آزادانہ کام کرنے کی ہدایت کی ہے ، سندھ پولیس آزادنہ اور غیر جانبدارانہ طریقے سے اپنا کام جاری رکھے ۔سید مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے ۔اس موقع پر اعلی پولیس افسران نے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کا ہر مرحلے پر پولیس کی رہنمائی کرنے اور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔پولیس افسران نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی جان و مال کا تحفظ کرتے رہیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں