میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ، ڈی جی رینجرز سندھ

سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ، ڈی جی رینجرز سندھ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری خوفزدہ نہ ہو ں ،ہمیں مضبوط رہنا ہے ،سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔بدھ کو ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری نے مسکن چورنگی کے قریب ہونے والے دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ افسوسناک واقعہ ہے اور دھماکے سے متعلق افسران سے تفصیلات حاصل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اور آج ہونے والے دھماکے کے واقعات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور سازش کرنے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، کراچی کے شہری خوف زدہ نہ ہوں۔میجر جنرل عمر بخاری نے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پریشانی کی ضرورت نہیں بلکہ ہمیں مضبوط رہنا ہے ۔ ہم دشمن کے عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ عمارت کو خالی کرا لیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں