میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کی صفائی مہم ختم، 4اضلاع پرانے کچرے سے پاک کرنے کا دعویٰ

سندھ حکومت کی صفائی مہم ختم، 4اضلاع پرانے کچرے سے پاک کرنے کا دعویٰ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ حکومت کے تحت کراچی میں شروع ہونے والی صفائی مہم ختم ہوگئی۔ سیکریٹری بلدیات روشن شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ تین سے چار اضلاع پرانے کچرے سے پاک ہوگئے ہیں، صرف ضلع غربی اورجنوبی میں مزید صفائی کی ضرورت ہوگی۔صوبائی حکومت نے گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن سے لینڈ فل سائٹ تک ساڑھے 3 لاکھ ٹن کچرا منتقل کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے ۔دوسری جانب سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ صرف 25فیصد کچرا ختم کرسکی ہے ۔سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مطابق صفائی مہم شروع ہونے سے پہلے شہر میں 16 لاکھ ٹن کچرے کا بیگ لاک تھا،شہر میں روزانہ کی بنیاد پر 12 سے 14 ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے ، جبکہ 16 لاکھ ٹن کچرے کے بیگ لاک سے ضلع انتظامیہ صرف 3 لاکھ ٹن کچرا اٹھا سکی۔ذرائع نے بتایا کہ شہر میں اب بھی 13 لاکھ ٹن کے قریب کچرے کا بیگ لاک موجود ہے ۔ ضلع انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق شہر میں صفائی مہم کی ناکامی مشینری اور افرادی قوت نہ ہونا تھی، ضلع انتظامیہ نے نجی ٹھیکیداروں کے ذریعے کچرے کا بیگ لاک اٹھوایا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق صفائی مہم کے لیے 30 کروڑ روپے ڈپٹی کمشنرز کو جاری کئے گئے ، جبکہ ضلع جنوبی میں اب بھی ہزاروں ٹن کچرا جی ٹی ایس میں موجود ہے ، سندھ حکومت کی صفائی مہم بھی شہر سے کچرا کا خاتمہ نہیں کرسکی ہے ۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ہماری کچرا مہم سے کراچی میں کافی حد تک فرق نظر آرہا ہے ، 70 فیصد کچرا ان ڈسٹرکٹ سے اٹھایا جہاں سے کچرا نہیں اٹھ رہا تھا۔مراد علی شاہ کے مطابق ڈپٹی کمشنرز سے کہا تھا جہاں کچرا نظر آئے اسے اٹھانا ہے ، کئی جگہ پر کچرا ہے مگر کچھ ڈسٹرکٹ میں اٹھایاہی نہیں جارہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں