امریکہ کا روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ اکتوبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کئی برس سے معاہدے پر عمل نہیں کررہا اس لیے معاہدہ ختم کررہے ہیں۔ڈونلڈٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ روس کئی سالوں سے معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے ، ہم روس کو ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے ۔انہوں نے سابق امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں کہ صدر اوباما نے معاہدہ ختم کیوں نہیں کیا۔دوسری جانب روس نے امریکا کی جانب سے ایٹمی معاہدہ ختم کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا دنیا میں واحد عالمی سپر پاور بننے کا خواب دیکھ رہا ہے ۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ امریکا کا واحد عالمی طاقت بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔