میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھر میں کوروناوائرس کی وبا ،جاں بحق افراد کی تعداد 50جبکہ 3277افراد متاثر

ملک بھر میں کوروناوائرس کی وبا ،جاں بحق افراد کی تعداد 50جبکہ 3277افراد متاثر

ویب ڈیسک
پیر, ۶ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3277 ہوگئی ، مزید تین افراد دم توڑ گئے ، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 50 ہوگئی ۔ قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3277 ہوگئی جن میں 257 صحت یاب ہوگئے ۔ وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہوگئی جبکہ 17 کی حالت تشویشناک ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 1493، سندھ میں 881، خیبر پختونخوا میں 405، بلوچستان میں 191، گلگت بلتستان میں 210، اسلام آباد میں 82 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے 15 مریض ہیں۔ پنجاب میں مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی۔ لاہور میو ہسپتال میں 66 سالہ مریضہ جاں بحق ہوئی ۔ مریضہ شدید ذہنی دبائو اور بلڈ پریشر کا بھی شکار تھی اور وینٹی لیٹر پر تھی جس کے بعد لاہور میں وائرس سے دم توڑنے والے افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں