میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ، کچے میں اینٹی ایئر کرافٹ میزائل کی خبریں

سندھ، کچے میں اینٹی ایئر کرافٹ میزائل کی خبریں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ کے کچے کے علاقے میں سرگرم ڈاکوئوں کے پاس اینٹی ایئر کرافٹ میزائل کی موجودگی کی خبریں پاکستان اور ملک کی فضائی حدود کے لیے شدید نقصان اور مسائل کا سبب بن رہی ہیں۔ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضی نے اس ضمن میں بتایا کہ گزشتہ ماہ پاکستانی میڈیا پر سندھ میں کچے کے ڈاکوئوں کی سرگرمیوں سے جڑی خبروں میں ملزمان کے پاس اینٹی ایئر کرافٹ میزائلز کی مبینہ موجودگی کے حوالے دیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ ان خبروں کو جواز بنا کر یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پاکستانی فضائی حدود میں پروازوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی۔خاقان مرتضی کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی ایڈوائزری پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یورپ سے اعلی سطح پر رابطہ کیا اور حقائق کے ساتھ ایاسا کو آگاہ کیا کہ ایڈوائزری زمینی حقائق کی مکمل عکاسی نہیں کرتی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں