میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف اور مریم نواز لندن روانہ

شہباز شریف اور مریم نواز لندن روانہ

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۱ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزرمریم نواز لندن روانہ ہو گئے۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ایک دن پاکستان میں قیام کے بعد اچانک لندن واپسی کا پروگرام بنا لیا اور وہ جمعرات کی صبح ساڑھے 9 بجے لندن کیلئے روانہ ہو گئے جبکہ مریم نواز لاہور سے جمعرات کی صبح 4 بجے غیر ملکی پرواز کے ذریعے براستہ دبئی لندن روانہ ہوئیں۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف اور مریم نواز کی آج (جمعہ کو) اہم ملاقات ہوگی جس میں پارٹی قائد کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے علاوہ انتخابات سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں