میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی بے قابو ہو گیا 27 افراد جاں بحق

کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی بے قابو ہو گیا 27 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی ضلع شرقی میں رواں ماہ کے 20 دنوں میں 3285جبکہ 24 گھنٹوں میں 109 کیس سامنے آئے ، 9 شہری جاں بحق ہوئے
6163 کیسز رپورٹ، حیدرآباد میں 289، میرپور خاص میں 277، لاڑکانہ 25، سکھر 35، شہید بینظیر آباد 45 کیسز ظاہر ہوئے ہیں، رپورٹ
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی بے قابو ہوگیا، ڈینگی کے باعث 27 افراد فوت اور 6163 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، رواں برس حیدرآباد ڈویزن میں 289، میرپور خاص میں 277، لاڑکانہ 25، سکھر 35، شہید بینظیر آباد 45 کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں ڈینگی وائرس کے وار جاری ہیں جس کے متعلق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے اعداد و شمار جاری کئے گئے ہیں، کراچی کے ضلع شرقی میں رواں ماہ کے 20 دنوں میں 3285جبکہ 24 گھنٹوں میں 109 کیس سامنے آئے اور 9 شہری جاں بحق ہوئے ہیں، ضلع سینٹرل میں رواں ماہ میں 696، 24 گھنٹوں میں 65 اور ڈینگی کے باعث 13 لوگ فوت ہوئے ہیں، کورنگی میں رواں ماہ 473، 24 گھنٹوں میں 20 اور ایک شہری فوت ہوا، ضلع جنوبی میں 518، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 2 شہری جاں بحق ہوئے ہیں، ضلع غربی میں رواں ماہ میں 76 اور 24 گھنٹوں میں 8 کیس ظاہر ہوئے ایک فوت ہوا، ضلع ملیر میں رواں ماہ میں 179 اور 24 گھنٹوں میں 13 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ ایک فوت، رواں ماہ ضلع کیماڑی میں 108 اور24 گھنٹوں میں 12 کیس سامنے آئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں حیدرآباد ڈویزن میں 69، میرپور خاص میں 31، سکھر میں 3 اور شہید بینظیر آباد میں 2 کیس ظاہر ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے موجب کراچی میں ڈینگی وائرس میں فوت ہونے والے 27 میں 15 خواتین اور 12 مرد شامل ہیں جس کے اعداد و شمار اور تفصیلات نجی اسپتالوں سے بھی لیے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں