میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان ڈیمو کریٹک الائنس پیر سے کام شروع کر دیگا، بلاول بھٹو زر داری

پاکستان ڈیمو کریٹک الائنس پیر سے کام شروع کر دیگا، بلاول بھٹو زر داری

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک الائنس پیر سے کام شروع کر دیگا ، پوری پاکستانی قوم اپوزیشن کا ساتھ دے گی ، آصف زر داری او ر نوازشریف کی ہدایت پر چلیں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان ڈیمو کریٹک الائنس پیر سے کام شروع کردے گا ،پوری پاکستانی قوم اپوزیشن کا ساتھ دے گی ،سابق صدر آصف علی زرداری اور سانق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر چلیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ کمیٹی تمام معاملات دیکھے گی ۔ انہوںنے کہاکہ شفاف الیکشن چاہتے ہیں جو اسٹیبلشمنٹ کے بغیر ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ہم اس موومنٹ کو ایم آرڈی اے سے ملاتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ماضی کی غلطیوں کو دُہرانا نہیں چاہتے ۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے چھتیس ممبران ہمارے نہیں تھے ،میں اور شہباز شریف ایوان میں موجود تھے ،ہمیں ہمارا حق نہیں دیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ شہزاد اکبر ممبر نہیں ہے لیکن اسے گنتی میں شامل کیا گیاانہوںنے کہاکہ ہم نے ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں کا مقابلہ جمہوری طریقے سے کیا ہے ،ہمارے پاس کوئی بندوق نہیں ہے ہم جمہوری طریقے سے لڑتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں