قصور میں ایک اور اغوا کا کیس سامنے آگیا
ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
قصور کے تھانہ صدر کی حدود میں مبینہ طور پر ایک اور اغوا کا کیس سامنے آ گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اغوا ہونے والا سولہ سالہ عثمان نویں جماعت کا طالبعلم ہے ، لڑکے کے والد کی جانب سے پولیس کودیئے گئے بیان کے مطابق عثمان 25 دن قبل گھر سے سکول گیا لیکن واپس نہیں آیا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان کے بیٹے کو اغوا کر کے قتل کر دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔