میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کینیڈا میں لاپتہ ہونے والی ایئرہوسٹس پہلے بھی جرائم میں ملوث رہی ہیں

کینیڈا میں لاپتہ ہونے والی ایئرہوسٹس پہلے بھی جرائم میں ملوث رہی ہیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والی پی آئی اے کی ایئرہوسٹس سے جڑے حیرت انگیز حقائق سامنے آئے ہیں ، فریحہ مختار پہلے بھی کئی بے قاعدگیوں میں ملوث رہی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی ایئرہوسٹس گزشتہ جمعرات سے لاپتہ ہے ، پی آئی اے نے مذکورہ ایئرہوسٹس کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ سات روز کے اندر اگر رابطہ نہیں کیا گیا تو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق فضائی میزبان سیدہ فریحہ مختار13 ستمبر کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 782 کے ذریعے لاہور پہنچنا تھا ، فضائی میزبان کے پراسرار لاپتہ ہونے پر پی آئی اے انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ کینیڈا کی پولیس کے پاس بھی اطلاع درج کرادی گئی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق فریحہ مختار ماضی میں مختلف مجرمانہ سرگرمیوں ملوث رہی ہیں ، انہیں سال2011میں پی آئی اے میں بطور ایئر ہوسٹس تعینات کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایاکہ انہوں نے پی آئی اے میں بی کام کی جعلی ڈگری جمع کراکے نوکری حاصل کی ، سال2014میں انہیں جعلی ڈگری کے سبب شو کاز نوٹس بھی جاری کیا تھا ۔7جون 2015 لندن سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 788 میں اسمگلنگ کے الزام میں پکڑی گئی تھیں ، برطانوی بارڈر سیکیورٹی فورس نے ہیتھرو ائیر پورٹ پر غیر قانونی ،غیر ملکی کرنسی اور موبائل فون برآمد کیے تھے ۔اس موقع پر ایئر ہوسٹس کو لندن میں حراست میں لے کر تفتیش بھی کی گئی تھی جبکہ سال2015 میں انہیں نوکری سے برخاست بھی کیا گیا تھا۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق فضائی میزبان فریحہ مختار کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور کینیڈا کی پولیس کو بھی گمشدگی کی اطلا ع دی جاچکی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں