میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

پاکستان اور بھارت کے میچ سے کچھ گھنٹے قبل ہی شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور پاکستانیوں کی بھابھی ثانیہ مرزانے کرکٹ کے گراؤنڈ پر ہونے والی اس پاک بھارت جنگ سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے کچھ دنوں کیلئے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر پر اپنے اعلان میں کہا کہ ’’ پاک بھارت میچ سے بعد کی صورتحال سے محفوظ رہنے کے لیے بہتر ہے کہ سوشل میڈیا سے کچھ دن کے لیے دوری اختیار کر لی جائے کیونکہ جو فضول باتیں یہاں پر کی جارہی ہیں وہ ایک اچھے بھلے بندے کو بیمار کر سکتی ہیں تو حاملہ خاتون کو تو اکیلا چھوڑ ہی دو۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لوگوں سے کہا کہ یاد رکھو کہ یہ صرف ایک کرکٹ میچ ہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں