تمام ادارے ملک میں امن وامان کے لیے کوشاں ہیں، احسن اقبال
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ ستمبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
شبقدر (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ تمام ادارے ملک میں امن کے لیے کوشاں ہیشہیدوں کی قربانیوں سے پاکستان دنیا میں اعلی مقام حاصل کر رہا ہے۔ بدھ کے روز ایف سی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران ایف سی کے جوانوں میں ولولہ اور جذبہ دیکھا، ایف سی ملک بھر میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور ملک کے دیگر صوبوں کی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے، ایف سی کے جوانوں کو تعلیم دلوانے کے لیے بھی بندوبست کر رہے ہیں اور جوانوں کو بہترین تربیت کے ساتھ ساتھ بہتر سازوسامان بھی مہیا کریں گے، انہوں نے کہا کہ2013ء بدل چکا ہے اور بہتری کی جانب گامزن ہے، آج پاکستان کو کوئی بھی خطرناک ملک قرار دینے کی جسارت نہیں کرسکتا۔