میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈاکٹر ذاکر کی بھارت حوالگی پر غور کر رہے ہیں، ملائیشیائی وزیراعظم

ڈاکٹر ذاکر کی بھارت حوالگی پر غور کر رہے ہیں، ملائیشیائی وزیراعظم

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۱ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اسلامی مبلغ ذاکر نائیک کی حوالگی سے متعلق بھارتی درخواست پر غور کر سکتی ہے اگر نئی دہلی ان کے خلاف ثبوت فراہم کرتا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈین کونسل آف ورلڈ افیئرز میں ایک انٹرایکٹو سیشن کے دوران ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے یہ بھی کہا کہ یہ مسئلہ دونوں ممالک کو دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے سے نہیں روک سکتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بات چیت کے دوران بھارت کی طرف سے یہ مسئلہ نہیں اٹھایا گیا۔ اسلامی مبلغ کو مہاتیر محمد کی قیادت میں سابقہ حکومت نے ملائیشیا میں مستقل رہائش دی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں