میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ زراعت ،سسٹم سرغنہ امداد میمن کے آگے اینٹی کرپشن بے بس

محکمہ زراعت ،سسٹم سرغنہ امداد میمن کے آگے اینٹی کرپشن بے بس

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ زراعت سندھ، سسٹم سرغنہ حاجی امداد میمن کے خلاف اینٹی کرپشن بھی بے بس، معتدد تحقیقات روک دی گئیں، ڈی جی ندیم شاہ اور سیکشن افسر اصغر شاہ کے ذریعے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت سندھ میں گزشتہ کئی سالوں سے نافذ حاجی امداد میمن سسٹم کے آگے اینٹی کرپشن بھی بے بس ہوگئی ہے، ملنے والی معلومات کے مطابق اینٹی کرپشن کراچی اور حیدرآباد میں حاجی امداد میمن کی جانب سے فنڈز میں خرد برد، واٹر کورسز کی تعمیر و مرمت، غیرقانونی بھرتیوں سمیت اثاثاجات بنانے کے الزامات میں معتدد تحقیقات شروع کی گئیں تھیں تاہم بااثر افسر حاجی امداد میمن نے بھاری رقم اور اثر رسوخ استعمال کرکے تحقیقات رکوا دیں، اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق حاجی امداد میمن کے خلاف ایک درجن سے زائد مختلف شکایات موصول ہونے پر تحقیقات کا آغاز کرکے ریکارڈ لینے کیلئے لیٹر جاری کئے گئے تاہم سندھ حکومت میں طاقتور اثر رسوخ کے باعث وہ تحقیقات شروع ہونے سے پہلے بند کردی گئیں، ذرائع کے مطابق حاجی امداد میمن سسٹم نے سیاسی اثر رسوخ کے ساتھ پئسے کا بھی بے تحاشہ استعمال کرکے تحقیقات رکوا دیں، محکمہ زراعت سندھ میں گزشتہ 10 سالوں سے بدنام زمانہ افسر حاجی امداد میمن کا سسٹم لاگو ہے اور ڈائریکٹر جنرل واٹرمینجمنٹ ندیم شاہ اور سیکشن افسر اصغر گھانگھرو سسٹم کے تحت وصولیوں کا کام کرتے ہیں، ذرائع کے مطابق ایکشن افسر اصغر گھانگھرو نے بھی اربوں روپے کے اثاثاجات بنانے کے ساتھ عزیز و اقارب کی بڑی تعداد جعلسازی کے ذریعے محکمہ زراعت میں بھرتی کردی ہے، ذرائع کے مطابق اصغر گھانگھرو حاجی امداد میمن کے فرنٹ مین ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے سیکشن افسر بجٹ کے عہدے پر تعینات ہیں، ایک سابق سکریٹری نے اصغر گھانگھرو کو عہدے سے ہٹانے کے بعد خود بھی عہدہ سے ہاتھ دہو بیٹھا تھا، واضع رہے کہ ڈائریکٹر جنرل اکائونٹس اینڈ ایڈمن کے عھدے پر براجمان حاجی امداد اللہ میمن پر غیرقانونی بھرتیوں، جعلی ہینشن کیس میں اربوں روپے کی کرپشن، غیرقانونی ترقیوں سمیت دیگر سنگین الزامات ہیں اور نیب کی تحقیقات میں بھی زیر تفتیش ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں