سندھ کے شہریوں کو بھی بجلی ریلیف دیاجائے،گورنرٹیسوری کاوزیراعلیٰ کو خط
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ اگست ۲۰۲۴
شیئر کریں
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیر اعلی سندھ کو خط لکھ کر پنجاب کی طرز پر سندھ میں بھی بجلی پر ریلیف کے اقدامات کا مشورہ دے دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ ریلیف سے شہریوں پر پڑنے والا مالی بوجھ کم کیا جاسکتا ہے۔یہ عوامی فلاح و بہبود کے سندھ حکومت کے غیر متزلزل عزم کی بھی مثال بنے گا۔گورنر سندھ کی جانب سے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال میں ریلیف کے فوائد انتہائی اہم قدم ثابت ہوں گے۔حکومت سندھ کے مثبت جواب اور اقدام کا منتظر رہوں گا۔