میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نئے آئی جی کی تعیناتی کے باوجود شہرمیں ڈکیتوں کا راج

نئے آئی جی کی تعیناتی کے باوجود شہرمیں ڈکیتوں کا راج

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

نئے آئی جی سندھ کی جانب سے عہدہ سنبھالتے ہی شہرمیں ڈکیتی کی 2 بڑی واردات کے دوران نامعلوم مسلح ملزمان پیٹرول پمپ کے عملے سے دن دیہاڑے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کربا آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ڈکیتی کی وارداتیں اورنگی ٹاون نشان حیدر چوک اور سائٹ ایریا میٹروویل میں پیش آئیں۔ تفصیلات کے مطابق نئے آئی جی سندھ راجہ رفعت مختار کی جانب سے عہدہ سنبھالتے ہی شہرمیں ڈکیتی کی 2 بڑی واردات کے دوران نامعلوم مسلح ملزمان پیٹرول پمپ کے عملے سے دن دیہاڑے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کربا آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پہلی واردات پاکستان بازارتھانے کے علاقے اورنگی ٹاون نشان حیدرچوک کرن شادی ہال کے قریب پیش آئی جہاں 2 نامعلوم مسلح ملزمان دن دیہاڑے پیٹرول پمپ کے منیجر پرویزاور2 کیشیئرزسے 30 لاکھ روپے لوٹ کرفرارہوئے۔اس حوالے سے ایس ایچ او پاکستان بازارسہیل خاصخیلی نے میڈیا کو بتایا کہ اورنگی ٹاون اسلام چوک پرواقع ماہی پیٹرول پمپ کا مینیجر پرویزاور2کیشئرکے ہمراہ سلوررنگ کی گاڑی میں سوار ہوکررقم بینک میں جمع کرنے جا رہے تھے کہ اورنگی ٹاون نشان حیدرچوک کے قریب موٹرسائیکل 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحے کے زورپران سے رقم سے بھرا تھیلا چھین لیا اورفرارہوگئے۔انھوں نے بتایا کہ مسلح ملزمان نے فرارہوتے ہوئے ایک فائرکی بھی کیا جو کہ پیٹرل پمپ کے کیشئراورعملے کی گاڑی کے بونٹ پرلگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں