میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دشمن چاہتا ہے میری بیٹی کے ساتھ کچھ بُرا ہو، شیریں مزاری

دشمن چاہتا ہے میری بیٹی کے ساتھ کچھ بُرا ہو، شیریں مزاری

جرات ڈیسک
پیر, ۲۱ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ایمان نے کھانے سے منع کر دیا ہے، دشمن چاہتا ہے کہ میری بیٹی کے ساتھ کچھ برا ہو۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ایمان مزاری کو وین میں بٹھایا اور جب لے گئے تو وہ بے ہوش ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ بے ہوش ہونے کے باوجود ڈاکٹر سے ملنے نہیں دیا گیا، ایمان مزاری انسانی حقوق کی وکیل ہے اور اس کی جان کو حوالات میں خطرہ ہے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ ایمان مزاری کے دادا کی شاعری کی کتاب بھی نہیں دی گئی، ہم کہیں نہیں جا رہے وہ پیشیوں پر آئے گی۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عدالت انسانی حقوق کا احترام کرتی ہے اور ایمان مزاری کو رہا کرے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اور علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ایمان مزاری اور علی وزیر کے خلاف بغاوت، دھمکانے اور اشتعال پھیلانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں