دنیا کا سب سے پراسرار پہاڑ کیلاش ماؤنٹ
شیئر کریں
یہ پہاڑ تبت کے پہاڑی سلسلے میں واقع ہے۔اس پہاڑ کے متعلق عجیب و غریب قصے مشہور ہیں۔سفید برف کی چادر اوڑھے یہ ایک خوش نما پہاڑ ہے۔جسے کسی انسانی قدم نے آج تک نہیں چھُوا۔آج تک کوئی اسے سر نہیں کر سکا۔حالانکہ اس کی اونچائی صرف بیس ہزار فٹ ہے۔جو ماؤنٹ ایورسٹ سے تقریبا آدھی ہے۔اس کے ارد گرد ایک کلومیٹر کے اندر وقت انتہائی تیزی سے گزرتا ہے۔چوبیس گھنٹے کے اندر آپ کے بال اور ناخن اتنے بڑھ جاتے ہیں جتنے ایک مہینے میں۔اس کے دامن میں دو جھیلیں ہیں جن کو ایک با ریک پٹی جدا کرتی ہے۔لیکن ایک جھیل کا پانی صاف شفاف اور بالکل پر سکون ہے۔جب کہ دوسری جھیل کا پانی ہر وقت شور مچاتا ہے۔جو بھی کوہ پیمااس کو سر کرنے یا اس کی طرف چلنا شروع کرتا ہے تو ایسے لگتا ہے پہاڑ اپنی جگہ سے ہل گیا ہے۔وہ انسان راستہ بھٹک جاتا ہے اور کہیں اور جا نکلتا ہے۔بعض سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ پہاڑ نہیں بلکہ ایک (pyramid)یعنی اہرام ہے۔اس پہاڑ کے قریب جانے پر کبھی بہت سریلی اور کبھی بہت ڈراؤنی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔کچھ لوگوں نے اس پہاڑ سے نیلی روشنی نکلتے دیکھنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔لیکن آج تک کوئی بھی اس پہاڑ کے راز کو نہیں پا سکا۔