میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں تعلیمی ادارے مزیدایک ہفتہ بند

سندھ میں تعلیمی ادارے مزیدایک ہفتہ بند

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیشِ نظر مزید ایک ہفتہ یعنی 30 اگست تک اسکولز بند رکھے جائیں گے۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزید ایک ہفتہ اسکول اس لیے اسکولز نہیں کھولے جارہے تاکہ اساتذہ اور طلبہ کے والدین اپنی ویکسینیشن کروائیں۔انہوں نے کہا کہ اسکول کے اساتذہ اور عملے کے ساتھ ساتھ طلبہ کے والدین کو بھی اپنا ویکسنیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔ سندھ میں پانی کے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے کہا کہ سندھ کو اس کے حصے کا پانی دیا جائے اس وقت ہمیں 19 فیصد قلت کا سامان ہے ۔ انہوں نے ارساسے کہا کہ وہ سندھ کا مسئلہ حل کرے ،اگر ارسا اپنی مرضی سے فیصلے کرتا رہا تو یہ بحران شہروں میں پینے کے پانی تک پہنچ جائے گا۔وزیر اعلی نے اعلان کیا ہے کہ سندھ کے تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے تک بند رہیں گے اس دوران دوران اساتذہ ویکسینیشن کا عمل مکمل کر وائیں،اسکول وہی طلبہ آئیں گے جن کے والدین نے ویکیسین کرالی ہوگی۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو چیف منسٹرہاس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایا کہ کینجھر پر اس وقت 47.2 فٹ کا لیول ہے جبکہ کوٹری پر 36 ہزار کیوسک پانی آرہا ہے جویک ہفتے بعد کم ہو جائے گا جس کے بعد کینجھر کو بھی پانی کم ملے گا۔مراد علی شاہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ موجودہ صورتحال میںہمیں پانی کے شدید بحران کا سامنا ہوسکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ چشم جہلم اور توسہ دونوں چل رہے ہیں۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میرا اعتراض ارسا کے رویہ پر ہے کسی صوبے پر نہیں ہے۔ہم وفاق سے سخت احتجاج کرتے ہیں،کسی صوبے کو پیاسا نہ مارا جائے۔انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ پانی کی جتنی قلت دوسرے صوبوں کوہو اتنی ہی سندھ کو بھی ملے لیکن اس وقت سندھ شدید بحران کی طرف جارہا ہے۔ہمیں دیگر صوبوں کے مقابلے میں دوگنا قلت کا سامنا ہے۔وزیر اعلی سندھ نے شکوہ کیا کہ سندھ کی نسبت دیگرصوبوں کوزیادہ پانی دیاگیا،بلوچستان کوگڈواورسکھربیراج سے پانی دیاجاتاہے ،ہماراسب سے بڑاشہرکراچی ہے جسے کینجھرسے پانی دیاجاتا ہے، کراچی میں بھی پانی کی کمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور ارسا سے مطالبہ ہے سندھ کو پانی کے معاہدے کے مطابق پانی دیا جائے اور ہمارے صوبے کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک بند کیا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ 21 اگست سے ستمبر تک سندھ میں پانی کی کمی کو بیلنس کیا جائے۔وزیر اعلی سندھ نے ارسا سے کہا کہ جب چاہیں جہاں چاہیں ٹیلی میٹری سسٹم لگائیںپہلے سندھ کا حق تسلیم کرکے وہ دیں ۔وزیر اعلی سندھ نے اپنی پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ سندھ کے تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے تک بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہی بچے اسکولز آئیں جن کے والدین نے ویکسین لگوائی ہو۔انہوں نے ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے دوران اساتذہ ویکسینیشن کا عمل مکمل کر وائیں۔انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کی پرانی بسوںکابھی ایڈمنسٹریٹر جائزہ لے رہے ہیں اگروہ قابل استعمال ہوئیں توان کوبھی کراچی کی سڑکوں پر چلائیں گے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ اسی سال میں کراچی میں نئی بسیں آجائیں گی ہم مانتے ہیں کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں کام بہتر نہیں ہوا لیکن اب اس مسئلے کو حل ککیا جارہا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ افغان پناہ گزینوں کے حوالے سے سندھ کو بہت سے تحفظات ہیں،وفاق کی ذمہ داری ہے کہ وہ سرحدوں پر ان کی نقل و حرکت محدود کرنے کے انتظامات کرے ۔مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ نے تو دعوی کردیا ہے کہ کوئی نہیں آیا بلکہ لوگ واپس جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورت حال پر وفاق نے صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیا ہے ۔وزیر اعلی نے کہا کہ پیر کو اس حوالے اجلاس میںصورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔سندھ کے لوگوں نے پیپلزپارٹی کی پالیسی کو قبول کیاہے ۔وزیر اعلی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی میں بلاتفریق کام ہونگے ،ایڈمنسثریٹر کراچی آئندہ بلدیاتی الیکشن تک کام کریں گے اور وہ کراچی کے ہر شعبے اور علاقے میں کام کرینگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں