میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گوادر ، چینی قافلے کے قریب خود کش دھماکا، دو بچے جاں بحق

گوادر ، چینی قافلے کے قریب خود کش دھماکا، دو بچے جاں بحق

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

بلوچستان کے ضلع گوادر میں چین کے شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔خود کش دھماکے میں گاڑی کے ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہوگئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا ایکسپریس وے کی تعمیر پر مامور عملے کی گاڑی کے قریب ہوا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جس کے بعد شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ادھربلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ‘گوادر میں چین کے شہریوں کی گاڑی کے قریب خود کش حملے کی مذمت کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا کہ دھماکے سے قریب ہی کھیلنے والے دو بچے جاں بحق ہوئے اور چین کا ایک شہری معمولی زخمی ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل گوادر پولیس کے کنٹرول روم کا کہنا تھا کہ واقعے میں تین بچے زخمی ہوگئے ہیں جنہیں جی ڈی اے ہسپتال گوادر منتقل کردیا گیا ہے۔خود کش دھماکا بلوچ وارڈ گوادر ایکسپریس وے کے قریب ہوا۔خیال رہے کہ 15 اگست کو بلوچستان کے ضلع لورالائی کے قریب فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک جوان شہید اور میجر سمیت 2 زخمی ہوگئے تھے۔اس سے قبل 8 اگست کو کوئٹہ میں جناح روڈ کے قریب تنظیم چوک پر سرینا ہوٹل کے سامنے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 8 اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے دھماکے میں پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم چوک پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، جہاں 2 اہلکار جاں بحق اور 8 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دہشت گرد بلوچستان کے امن خراب کرنا چاہتے ہیں اور خوف و ہراس بھیلانا چاہتے ہیں۔لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ حکومت پرامن بلوچستان کے حالات خراب کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں