میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاپتہ افراد کیس، سندھ ہائیکورٹ کاپیشرفت نہ ہونے پر اظہار برہمی

لاپتہ افراد کیس، سندھ ہائیکورٹ کاپیشرفت نہ ہونے پر اظہار برہمی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں پولیس حکام پر سخت برہمی کااظہار کیا ہے ،عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ کسی کواحساس ہے لاپتہ افرادکے اہلِ خانہ پرکیاگزرتی ہے ،اہلخانہ پرایک ایک لمحہ قیامت سے کم نہیں ہوتا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس حسن اظہر نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں محکمہ تعلیم کے ملازم کی گمشدگی سے متعلق درخواست پرسماعت کی،خاتون نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ میرے شوہرکولاپتہ ہوئے 5 سال گزرگئے ،بیٹی کی شادی ہے ،شوہرکی تنخواہ بھی بند کر دی گئی۔عدالت نے لاپتہ کیس میں پیشرفت نہ ہونے پرپولیس حکام پرسخت برہمی کا اظہار کیا ،جسٹس حسن اظہر نے نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کسی کواحساس ہے لاپتہ افرادکے اہلخانہ پرکیاگزرتی ہے ،اہلخانہ پرایک ایک لمحہ قیامت سے کم نہیں ہوتا،عدالت نے اعلیٰ پولیس افسران کوفوری کارروائی کی ہدایت کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں