میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں ایک اور ضلع کے قیام کی منظوری

کراچی میں ایک اور ضلع کے قیام کی منظوری

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ اگست ۲۰۲۰

کراچی کے اضلاع کے نام بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)سندھ کابینہ نے کراچی کے ضلع غربی کو توڑ کر کیماڑی ضلع بنانے کی منظوری دے دی ہے اور بورڈ آف روینیو کو سندھ میں زیادہ آبادی کے بنیاد پر ضلع بنانے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے، کراچی کے اضلاع کے نام بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں تمام صوبائی وزراء ، مشیران، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی، کابینہ کو بتایا گیا کہ ضلع غربی میں 7 سب ڈویزنز منگھوپیر، سائٹ، بلدیہ، اورنگی، مومن آباد، ہاربراور ماڑی پور شامل ہیں، ضلع میں 7حلقے اور 39 لاکھ 14 ہزار آبادی ہے، کابینہ نے ضلع کیماڑی بنانے کی منظوری دی، کیماڑی میں سائٹ، بلدیہ، ہاربر اور ماڑی پور سب ڈویزن شامل ہونگے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کے اضلاع کے مناسب نام ہونے چاہیئے، سینٹرل کا نام ضلع ناظم آباداور ضلع جنوبی کا نام کراچی ہونا چاہیے،بورڈ آف روینیو ان اضلاع کے نام تبدیل کرنے کے لئے تجاویز پیش کرے۔انہوں نے کہا کہ خیرپور سب سے بڑا ضلع ہے اور اسے 2 اضلاع میں تقسیم کیا جانا چاہیئے، مین نے سنا ہے خیرپور ریاست تھی اور اسے آئینی تحفظ حاصل ہے اس لئے محکمہ قانون کوئی حل پیش کرے۔ کابینہ نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ع میں ترمیم کے لئے وزیر بلدیات سید ناصر شاہ، نثار کھڑواور مرتضی وہاب پر مشتمل کمیٹی قائم کی ، یہ کمیٹی ایک ماہ میں اپنی سفارشات پیش کرے گی، کابینہ نے محکمہ بلدیات کو ہدایت کی کہ 29 آگست کو مقامی کائونسلوں کی مدت پوری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے اور وزیراعلیٰ سندھ سے منظوری کے بعد ایڈمنسٹریٹر تعینات کرے۔ سندھ کابینہ نے مرتضیٰ بلوچ اور علی مردان شاہ کے وفات سے خالی ہونے ملیر اور عمرکوٹ کے صوبائی حلقوں پر ضمنی انتخابات کروانے کی الیکشن کمیشن سے درخواست کی۔ کابینہ نے سندھ میں گندم کی کمی کے باعث ٹی سی پی کے ذریعے 1.5 ایم ایم ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی منظوری دے دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں