میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہاجروں کی جائیدادوں پر پیپلزپارٹی نے قبضہ کرلیا، خالد مقبول صدیقی

مہاجروں کی جائیدادوں پر پیپلزپارٹی نے قبضہ کرلیا، خالد مقبول صدیقی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ مہاجروں کی جائیدادوں پر پیپلزپارٹی نے قبضہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے بلدیاتی نمائندوں کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں نفرتوں کو ختم کرنے کے لیے اپنے حصے کی قربانی دے چکے ہیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بنگال کی تقسیم کے بدلے پی پی نے سندھ میں شہری، دیہی کوٹہ نافذ کرایا، پیپلزپارٹی سندھ کو پہلے ہی تقسیم کرچکی ہے اعلان کرنا باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ نے ادھر ہم ادھر تم کا نعرہ لگا کر ہی سندھ کو تقسیم کردیا تھا، یہ کونسی جمہوریت ہے جہاں مینڈیٹ ہمارا اختیار انکا ہے، پاکستان کی تاریخ سے ہی سندھ کی تاریخ شروع ہوتی ہے، ماضی میں تو سندھ کو بمبئی نے بھی پالا تھا، جس دن ہم پاکستان آئے اس دن کراچی سندھ کا حصہ نہیں تھا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی میں آج 7ویں ضلع کا اعلان کردیا گیا ہے، کراچی کس اصول کے تحت سندھ کے حوالے کیا گیا ہے، پیپلزپارٹی کے پاس 50 سال سے سندھ کے شہری علاقوں کا مینڈیٹ نہیں، مینڈیٹ نہ رکھنے والے نے کراچی میں 7ویں ضلع کا اعلان کردیا۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قائد اعظم نے جس کو سندھ کہا بس وہی سندھ ہے، کوئی وڈیرہ بتاسکتا ہے کہ وہ کب سے سندھی ہے، ہم 14 اگست 1947 سے سندھی ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ زرداری صاحب آپ بلوچستان سے سندھ کب آئے ہیں کچھ یاد ہے؟ 50 سال کے رویے نے بتایا اب تمہارے ساتھ رہنا مشکل ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں