ایک بار پھر حکومت بنائیں گے ، زرداری کادعویٰ
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ اگست ۲۰۲۰
شیئر کریں
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا ہے وہ ایک بار پھر حکومت بنائیں گے اور اے ایس ایف ملازمین کی تنخوائوں میں 50 فیصد اضافہ کریں گے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کراچی روانہ ہونے کے لیے اسلام آباد ائرپورٹ پر پہنچے تو ان کا سامنا اے ایس ایف ملازمین سے ہوا۔ اس موقع پر ان سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ آپ کا گزارہ مشکل ہے وہ ایک بار پھر آئیں گے اور ان کی تنخواہ میں 50 فیصد اضافہ کریں گے۔کراچی روانگی کے وقت سابق صدر کے ہمراہ ان کی بیٹی آصفہ بھٹو بھی تھیں۔