میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نظام کو خطرہ نہیں، تخت رائے ونڈ پر آپس میں جھگڑا ہورہا ہے، بلاول بھٹو

نظام کو خطرہ نہیں، تخت رائے ونڈ پر آپس میں جھگڑا ہورہا ہے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

کاغان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم میثاق جمہوریت کے بنیادی اصولوں پر آج بھی قائم ہیں ٗ میثاق جمہوریت سے پیچھے نہیں ہٹ رہے ٗ(ن )لیگ نے ہمارے دور حکومت میں میثاق جمہوریت کا ساتھ نہیں دیا ٗعمران خان کو سندھ میں ویلکم کر تے ہیں ٗ چیئر مین پی ٹی آئی کے قول و فعل میں تضاد ہے ٗنظام کو کوئی خطرہ نہیں ہے ٗ الیکشن وقت پر ہوںگے ٗ تخت رائیونڈ میں آپس میں لڑائی ہورہی ہے ٗ میں جلسے کرتا رہا تو عمران خان پریشان ہو جائیںگے ٗسپریم کورٹ کا فیصلہ پورے ملک کو تسلیم کرنا چاہیے۔اتوار کو کاغان میں پریس کانفرنس سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہاکہ عمران خان کو سندھ میں ویلکم کرتے ہیں، انہیں ضرور آنا چاہیے،عمران خان کے قول وفعل میں تضاد ہے جو سندھ کے عوام قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نظام کو کوئی خطرہ نہیں ہے، الیکشن وقت پر ہوں گے،سپریم کورٹ کا فیصلہ پورے ملک کو تسلیم کرنا چاہیے، جبکہ حکومت کے رویے پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے، تخت رائیونڈ میں آپس میں لڑائی ہورہی ہے۔بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ ہمارے ایک کارکن کو پل سے دھکادیا گیاجس کی مذمت کرتاہوں۔انہوں نے کہا کہ چترال اور مانسہرہ میں کامیاب جلسہ ہوا ٗ اٹک میں بھی جلسہ کامیاب ہوا،میں جلسے کرتا رہا تو عمران خان پریشان ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب کے پیغام میں تضادہیں ٗسندھ میں ایک ہی وزیراعلیٰ کوکرپشن کے الزام میں نکالا گیا ٗجو،اب عمران خان کے ساتھ ہے۔ ایک سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ سب کو سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرنا چاہئے نواز شریف ہر تقریر میں توہین عدالت کررہے ہیں ٗ قانون سب کے لیے ملک جیسا ہونا چاہئے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں ہمیں انتخابی مہم نہیں چلانے دی گئی اور ایک سیاسی جج نے آصف زرداری پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی لگائی، لیکن چترال، چنیوٹ اور مانسہرہ کے جلسوں سے پتا چل گیا کہ عوام نے پچھلے الیکشن کے نتائج کو مسترد کیا۔انہوں نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں ہمیں اوپن گرائونڈ نہیں ملا تھا۔ دیگر سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کا موقع ملا۔ جلسہ عام سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ وقت میں ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام ہمارا ساتھ دے، اگر اس ملک کی عوام نے ہمارا ساتھ دیا تو عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں