میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدر میں شہریوں کا پارکنگ مافیا اور لفٹرز کے ساتھ جھگڑا

صدر میں شہریوں کا پارکنگ مافیا اور لفٹرز کے ساتھ جھگڑا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی میں جگہ جگہ پارکنگ مافیا اور پولیس کی ملی بھگت پر عوام غصے میں آگئے۔شہریوں اور کارلفٹنگ عملے میں جھگڑے معمول بن گئے ہیں۔ شہر کے معروف کاروباری مرکز صدر جی پی او پر شہریوں نے موٹرسائیکل اٹھانے پر لفٹر عملے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے صدر میں موٹر سائیکل لفٹروں پرتشدد کامقدمہ درج کر لیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک احمد نوازکے مطابق موٹر سائیکل لفٹنگ کرتے وقت لوگوں نے عملے پر تشدد کیا، لوگوں نے تشددکے بعدلفٹ کی گئی موٹر سائیکل بھی اتار لی۔احمد نواز نے کہا کہ صدر میں ٹریفک جام کی بڑی وجہ غیرقانونی موٹرسائیکل پارکنگ ہے عملے کوتشددکانشانہ بنانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی اکثر شہری موٹرسائیکلیں غلط پارک کرتے ہیں جس سے ٹریفک جام ہوتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں