میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پسند کی شادی پر کلہوڑا برادری کے2 افراد قتل،6 افراد زخمی،2خواتین اغوا

پسند کی شادی پر کلہوڑا برادری کے2 افراد قتل،6 افراد زخمی،2خواتین اغوا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ پولیس قبائلی جھگڑوں کے آگے بے بس، پنو عاقل کے گاؤں امیر بخش کلہوڑو پر سئو سے زائد مسلح افراد کی چڑھائی، کلہوڑا برداری کے دو افراد کو قتل کرکے دو خواتین اغوا کر لیں، موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد سرعام فائرنگ کرتے ہوئے کچے میں اتر گئے، واقعہ پسند کی شادی پر پیش آیا، ذرائع، تفصیلات کے مطابق سکھر ڈویژن میں قبائلی جھگڑوں کے آگے سندھ پولیس بے بس بن گئی ہے، گزشتہ دن دہاڑے ایک سئو موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے کچے کے علاقے سے نکل کر پنو عاقل کے سانگی تھانے کے حدود نرچھ کے قریب گاؤن امیر بخش کلہوڑو پر چڑھائی کرکے دو افراد کو قتل کرکے دو عورتیں اغوا کرکے بآسانی قومی شاہراہ سے ہوتے ہوئے کچے میں فرار ہوگئے، ہلاک افراد کی شناخت مرتضیٰ اور غفار کلہوڑو کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ فائرنگ سے 6 افراد زخمی بھی ہوگئے، پولیس نے خواتین کی اغوا کی تصدیق نہیں کی لیکن مقامی ذرائع کے دو خواتین کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ پسند کی شادی پر پیش آیا، کلہوڑو برادری کے لڑکے نے مہر لڑکی سے شادی کی جس پر مہر برداری کے سینکڑوں مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقے سے پولیس اسٹیشن 5 کلومیٹر کی دوری پر ہے لیکن اس کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی، سینکڑوں مسلح افراد جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کرتے ہوئے سانگی پولیس اسٹیشن کے سامنے سے ہوتی ہوئے قومی شاہراہ عبور کرکے بآسانی کچے میں فرار ہوگئے، دوسری جانب کلہوڑو برداری کی جانب سے قومی شاہراہ پر لاش رکھ کر دہرنا دے دیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں