میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیلاب متاثرین کیلئے سندھ میں 20 لاکھ گھر بنائیں گے ،بلاول بھٹو

سیلاب متاثرین کیلئے سندھ میں 20 لاکھ گھر بنائیں گے ،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

رتوڈیرو پر دامراہ میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیرنو اور مالکانہ حقوق کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں چیئرمین پیپلز پارٹی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین میں مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کیں، سندھ پیپلز ہاوسنگ کے سی ای او ملک نجف، سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے سی ای او دیتل کلہوڑو نے چیئرمین پی پی کو بریفنگ دی، بتایا کہ گاوں وکیا سانگی کے 266 تباہ گھروں میں سے 147 کی تعمیر کا آغاز ہوچکا، 138 متاثرین کو پہلی قسط، 102 کو دوسری، 60 کو تیسری قسط جاری کی جاچکی۔خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں غریبوں کی مدد کررہے ہیں، وہ دن دور نہیں جب ہم معیشت مضبوط کریں گے، آپ کو گھر کا مالک بنایا، گھروں کو خواتین کے نام کررہے ہیں، یہ آپ کا اثاثہ ہیں، خوشحال زندگی گزاریں، ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو اندازہ نہیں کہ عوام کن تکالیف کا سامنا کررہے ہیں، گھر تمام اضلاع میں دیں گے، پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام دوست منصوبے لیکر آئی، آئندہ بھی خدمت کریں گے۔اس موقع پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سیلاب زدگان کو آج سے پہلے کبھی گھر بناکر نہیں دیئے گئے، بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت پر دباو نہ ہوتا تو ایسی امداد نہ ملتی، لاڑکانہ سے 5 ہزار گھروں کے مالکانہ حقوق دینے کا آغاز کردیا،ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دے رہا ہوں پیر سے اس پر کام کریں، عالمی بینک، اسلامک ڈیولپمنٹ بینک، اقوام متحدہ کے مشکور ہیں، سندھ میں 21 لاکھ سے زائد گھر دیئے جائیں گے، سولر بھی لگاکر دیں گے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ بلاول بھٹو آئندہ وزیراعظم ہوں گے۔ تقریب میں ناصر شاہ، شرجیل میمن، امتیاز شیخ و دیگر بھی موجود تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں