سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ کی بھتہ خوری بے نقاب
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ کی سربراہی میں بھتہ خوری کا انکشاف، مختلف رہائشی پراجیکٹس، گھروں دیگر تعمیرات کرنے والوں کو نوٹس کے ذریعے حراسان کرکے بھاری رقم وصولی کا سلسلہ جاری، عرس ڈاوچ 10 سال سے ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد کے عہدے پر براجمان، اینٹی کرپشن کی متعدد تحقیقات بھی موجود، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ کی سربراہی میں منظم مافیا کی جانب سے علاقے میں بھتہ خوری کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والے معلومات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد ایس ایس پی حیدرآباد کو لیٹر لکھ کر علاقے میں موجود رہائشی، گھروں و دیگر تعمیرات کو غیرقانونی قرات دے کر کارروائی کیلئے پولیس کی مدد طلب کرتا ہے جس کے بعد نوٹس منظم طریقے سے پھلا کر تعمیرات کرنے والوں کو حراسان کرکے لاکھوں روپے لئے جاتے ہیں، ذرائع کے مطابق عرس ڈاوچ کے زیرسرپرستی منظم مافیا موجود ہے جو علاقے سے رکوری کرتی ہے جس میں بلڈنگ انسپکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بھی شامل ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر عرس ڈاوچ ڈپلومہ ہولڈر افسر ہے اوت غیرقانونی طور پر ٹینکنکل عھدے پر براجمان ہے، عرس ڈاوچ کو حیدرآباد خصوصاً قاسم آباد میں غیرقانونی تعمیرات کا سرپرست کہا جاتا ہے اور 10 سال سے مذکورہ عھدے پر براجمان ہے، عرس ڈاوچ ہر سسٹم کا چہیتا افسر بھی سمجھا جاتا ہے اور سابقہ پٹہ سسٹم کے تمام اہم معمولات عرس ڈاوچ کے حوالے تھے، عرس ڈاوچ کے خلاف اینٹی کرپشن میں متعدد تحقیقات بھی زیرتفتیش ہیں تاہم بااثر ہونے کے باعث اینٹی کرپشن حیدرآباد تحقیقات کو آگے بڑھانے سے قاصر ہے، ذرائع کے مطابق عرس ڈاوچ نے اربوں روپے کی بے نامی پراپرٹی بھی بنائی ہے اور قاسم آباد میں غیرقانونی تعمیرات سے ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ بھی وصول کیا جاتا ہے، حیرت انگیز طور پر گذشتہ 10 سالوں کے دوران کئے ڈائریکٹر جنرل، رینجنل ڈائریکٹرز سمیت دیگر افسران تبدیل ہوئے لیکن عرس ڈاوچ ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد کے عھدے پر موجود رہا ہے، بعض وقتوں میں ایک دو ماہ کے تبادلے کے بعد عرس ڈاوچ دوبارہ ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد کے عہدے پر مقرر کیا جاتا رہا ہے۔