میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھرمیں عیدالاضحی مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی جارہی ہے

ملک بھرمیں عیدالاضحی مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی جارہی ہے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

ملک بھرمیں عید الاضحی مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے صوبے بھر میں عیدا لاضحی کے بڑے بڑے اجتماعات کھلے مقامات پرہونگے، نماز عید کی ادائیگی کے بعد لاکھوں فرزندان توحید حسبِ توفیق سنتِ ابراہیمی ادا کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں گے ۔عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظرمحکمہ داخلہ سندھ نے عید الاضحی پرایس اوپیز جاری کردی ہیں،جس کے تحت رہائشی علاقوں میں گھروں کے سامنے سڑکوں گلیوں میں قربانی کی اجازت نہیں ہے، جانوروں کی قربانی کے لیے کھلے میدان کا انتخاب کرنے کے لیے کہا گیا ہے جبکہ قربانی کرتے ہوئے مجمع اکھٹا نہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کمشنرز، ڈپٹی کمشنرزمحکمہ اوقاف اور پولیس کو کارروائی کی ہدایت کر دی ہے، محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہا ہے کہ نماز عید کے اجتماعات بھی کھلی جگہ میں منعقد کیے جائیں گے، اور ایک ہی مقام پر نماز عید کے ایک سے زائد اجتماعات الگ اوقات میں کیے جائیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق نماز عید کے لیے آنے والوں کو تھرمل اسکینر سیگزارا جائے، نماز کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے، اور عید کے اجتماعات میں بیمار افراد، بچوں اور بزرگ شہریوں کو شرکت نہ کرنے دی جائے۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ عید کی نماز پڑھنے والے افراد فیس ماسک کا استعمال لازمی کریں، اور شہری نماز عید کے بعد ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے بھی گریز کریں۔ کراچی میں عید الاضحی کی نماز کا مرکزی اجتماع باغ جناح پولو گراونڈ ، نشتر پارک،ٹی گرانڈعزیزآباد،عیدگاہ ناظم آباد، امام بارگاہ محفل شاہ خراساں، مسجد کنزالایمان، سبیل والی مسجد، عید گاہ ناظم آباد، نیو میمن مسجد،جناح گراونڈ،جامع مسجد آرام باغ،سفید مسجد اللہ والا ٹان دیگر مقامات پر ہونگے۔جس کے لیے تمام تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ عید کے اجتماعات میں علما کرام سنت ابراہیمی کا تذکرہ کریں گے اور لوگوں کو قربانی کی اصل روح اور اس کے مقاصد بارے میں آگاہ کریں گے۔ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور حفاظت کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی ۔گزشتہ روز عید سے ایک روز پہلے قربانی کا جانور خریدنے کے لئے مویشی منڈی میں خریداروں کا رش رہا اور لوگ رات گئے تک قربانی کے لئے جانور خریدتے رہے ۔شہر میں جانوروں کو باندھنے اور ان کی ضروریات کا خیال رکھنے کیلئے مناسب بندوبست نہ ہونے کے باعث عموما قربانی کے خواہشمند لوگ عید سے ایک روز قبل ہی جانور خریدتے ہیں۔جس کے باعث گزشتہ روز مویشی منڈی میں جانوروں کے خریداروں کا رش رہا۔کراچی میں دینی مدارس، فلاحی تنظیموں اورمختلف مخیراداروں کی جانب سے اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا ہے ملک میں مہنگائی کی لہرکے باعث کراچی میں بھی لوگوں کا زیادہ رجحان اجتماعی قربانی کی جانب ہے جبکہ انفرادی طورپربھی بڑے پیمانے پرکراچی سمیت صوبے بھرمیں سنتِ ابراہیمی ادا کرتے ہوئے لوگ جانوروں کی قربانی کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں