میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
استعفے کی بھیک مانگنے والو شرم کرو، احتساب نہیں استحصال ہورہا ہے کوئی نہیں مانے گا،نواز شریف

استعفے کی بھیک مانگنے والو شرم کرو، احتساب نہیں استحصال ہورہا ہے کوئی نہیں مانے گا،نواز شریف

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

اپر دیر /چترال (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ احتساب نہیں استحصال ہورہا ہے جسے پاکستان میں کوئی نہیں مانے گا ٗ ہر روز صبح اٹھ کر استعفے کی بھیک مانگنے والوں شرم کرو ٗکیا تمہارے ووٹوں سیاقتدارمیں آئے ہیں ٗ ملک میں دھرنوں کا سرکس شروع کیا گیا،شاہراہ دستوریرغمال بنی رہی ٗجمہوریت کی قبریں کھودی گئیں ٗاب یہ تماشابند ہوجاناچاہیے ٗمیرے صبر کا امتحان نہ لیاجائے ٗجے آئی ٹی کے ممبران فرشتوں کی طرح صادق اورامین بنے بیٹھے ہیں ٗ49ہزارپائونڈ لوٹنے والوں کا سرعام احتساب ہونا چاہیے جمعرات کو وزیراعظم محمدنوازشریف نے 8.5 کلومیٹر طویل لواری ٹنل کاباضابطہ طورپرافتتاح کردیا ٗ وزیراعظم نے ٹنل کے داخلی راستے پر فیتہ کاٹ کراس تاریخی منصوبے کاافتتاح کیا۔ اس موقع پروزیراعظم کے ہمراہ گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا ،وزیراعظم کے مشیراورپاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی صدر امیرمقام ،ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی اورصوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن)مرتضیٰ جاوید عباسی اور وزیراعظم کے مشیر برائے سول ایوی ایشن سردارمہتاب احمدعباسی ،مسلم لیگ (ن)کے رہنما پیرصابرشاہ اورنیشنل ہائی ویزاتھارٹی کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نوازشریف کے احتساب کی باتیں ہورہی ہیں جو اندھیرے ختم کررہاہے،جے آئی ٹی کے ممبران فرشتوں کی طرح صادق اورامین بنے بیٹھے ہیں،جے آئی ٹی اورپی ٹی آئی تمہارااحتساب کوئی نہیں مانے گا۔انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ اپنی عزت پیاری ہے،ہم پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ٗخودمجھے علم نہیں کس چیز کا احتساب ہورہاہے۔49ہزارپائونڈ لوٹنے والوں کا سرعام احتساب ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں دھرنوں کا سرکس شروع کیا گیا،شاہراہ دستوریرغمال بنی رہی ٗجمہوریت کی قبریں کھودی گئیں ٗ پی ٹی وی ٗ وزیراعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ پر حملے ہوتے رہے لیکن ہم نے فتنہ و فساد کی قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا۔وزیراعظم نے کہاکہ آج کل ان کے سرکس پر پاناماکا بورڈ لگاہے، یہ کھیل تماشا بند ہونا چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ ان کو عوام نے آزاد کشمیر میں تمہیں مسترد کر دیا ٗ گلگت بلتستان میں مسترد کر دیا ٗ بلدیاتی اور ضمنی انتخاب میں بھی ٹھکرایا، عوام انہیں 2018میں بھی ٹھکرائیں گے،استعفیٰ مانگتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔وزیر اعظم نے کہاکہ ترقی کے دشمن 2002 سے 2013 سمیت تمام انتخابات میں مسترد شدہ ہیں ٗ ملک و عوام کو ترقی سے محروم رکھنے والے سیاست کے قابل نہیں ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ 2013 میں جب انہوں نے اقتدار سنبھالا تو اْس وقت دنیا کہہ رہی تھی کہ ایک سال میں پاکستان دیوالیہ ہوجائیگا ٗ پاکستان کو ناکام ریاست قرار دیا جاتا تھا، دہشت گردی عروج پر تھی ملک اندھیروں میں تھا اور پاکستان میں اقتصادی بدحالی عروج پر تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں