میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف سے معاہدہ،پاکستان نے برطانیہ سے مدد مانگ لی

آئی ایم ایف سے معاہدہ،پاکستان نے برطانیہ سے مدد مانگ لی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان نے آئی ایم ایف معاہدے کی بحالی کے لیے برطانیہ سے مدد مانگ لی، برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ورچوئل ملاقات کے دوران مدد کی یقین دہانی کروائی ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی برطانوی ہائی کمشنر سے ہوئی ورچوئل ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے برطانوی ہائی کمشنر کو موجودہ معاشی صورتحال سے اگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اوربرطانیہ کے تعلقات مضبوط بنانے کیلئے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے لیے مدد مانگ لی۔ ملاقات کے دوران برطانوی سفیر نے وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف سے معاہدے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے، برطانوی سفیر آئی ایم ایف حکام سے پروگرام بحالی کیلئے بات چیت کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی بحالی کے لیے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے بھی خصوصی ملاقات کے دوران تعاون کی درخواست کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں