ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات کی تیاری شروع کر دیں
شیئر کریں
یم کیو ایم نے عام انتخابات کی تیاری شروع کر دیں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کے ساتھ ساتھ بند سیاسی دفاتر کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت سے رابطے کا فیصلہ کر لیا ایم کیو ایم کا وفد آئندہ چند روز میں وزیراعظم سے اہم ملاقات کرے گا ۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے ضلعی سطح پر موجود ذمہ داران و کارکنان کی جانب سے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے سیاسی دفاتر فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ایم کیو ایم کی جانب سے بند دفاتر کی بحالی کے لیے چند ماہ قبل بھی حکومتی اہم شخصیات سے رابطے کو یقینی بنایا گیا تھا جس کے بعد بھی انہیں کسی قسم کی کلین چٹ تاحال نہیں مل سکی ہے ایم کیو ایم کی جانب سے جلد اس سلسلے میں وزیراعظم سے ملاقات کو یقینی بنایا جائے گا جس میں ایم کیو ایم وفد وزیراعظم کو وفاقی حکومت سے 30 مارچ کو ہونے والے معاہدے سے متعلق اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کرے گا