کورونا ویکسین کی کمی کے باعث سندھ میں ویکسی نیشن سینٹر بند
شیئر کریں
کورونا ویکسین کی کمی کے باعث اتوارکو کراچی سمیت سندھ میں ویکسی نیشن سینٹر بند رہے۔سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق صوبے کو32 لاکھ 47 ہزار988 ویکسین نیشن ڈوززملیں جن میں سے 28 لاکھ73ہزار857ڈوزز استعمال ہوچکی ہیں۔کراچی کے تمام اضلاع میں 90 کورونا ویکسی نیشن سینٹرز بنائے گئے تھے جو ویکسین کی قلت کے باعث اتوارکوبند رہے۔کراچی کے ضلع شرقی میں 26، غربی میں 13، وسطی میں 13، ملیر میں 8 ،کورنگی میں 8 اور ضلع جنوبی میں 22 سینٹرز ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق سینٹرز پر سائنو ویک، سائنو فارم اور پاک ویک موجود نہیں ہیں۔ ویکسین کی قلت کے باعث سندھ حکومت نے اتوارکوتمام سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کیاتھا۔سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچا کی ویکسین ختم ہوگئی جس کے بعد تمام ویکسینیشن سینٹرز بند کردیے گئے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہر میں مجموعی طور پر 21 ویکسینیشن سینٹر قائم ہیں، گزشتہ روز جو ویکسین تھی وہ 2 سینٹرز پر لگادی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ حیدرآباد میں یومیہ 6 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جارہی تھی۔محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق 21 سے 24 جون کے دوران 25 لاکھ ویکسین وفاق کی جانب سے سندھ کو موصول ہوجائیں گی۔محکمہ صحت نے کہا کہ کورونا ویکسین ملتے ہی ویکسینیشن کا عمل شروع کردیں گے۔