میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نئے الیکشن میں پی ٹی آئی کوملک میں امیدوار نہیں ملیں گے ،سید ناصرحسین شاہ

نئے الیکشن میں پی ٹی آئی کوملک میں امیدوار نہیں ملیں گے ،سید ناصرحسین شاہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ کے وزیراطلاعات وبلدیات سید ناصرحسین شاہ نے وفاقی وزیرفواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی وزراء کراچی میں آکر سندھ حکومت کو برا بھلا کہنا اپنا فرض سمجھتے ہیں،پی ٹی آئی کی حکومت نے گالم گلوچ ، بدتمیزی اوربداخلاقی کی سیاست کی بنیاد ڈالی ہے،فواد چوہدری جب زرداری صاحب کے خلاف بیان دیتا ہے تو میں بہت حیران ہوتاہوں،فواد چوہدری صدر زرداری کے ہائوس کا طواف کرتا تھا کہ کوئی پوزیشن مل جائے،صدر زرداری نے فواد چوہدری کو پارٹی میں عزت دی اور سیاست میں روشناس کرایا۔اتوارکو جاری بیان میں سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ زرداری صاحب اور فریال تالپور کے خلاف بیان بازی دیکھ کر فواد کا چھوٹا پن نظر آتا ہے۔فواد چوہدری اگلے الیکشن میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت کے خواب دیکھ رہا ہے۔اگلے الیکشن میں ہجرتی پرندوں کی طرح فواد چوہدری پھر کسی اور پارٹی میں ہجرت کرے گا۔انہوں نے کہاکہ نئے الیکشن میں پی ٹی آئی کو پورے ملک میں امیدوار نہیں ملیں گے ۔اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی اپنا سیاسی وجود کھو بیٹھے گی اور کرائے کے ترجمان بھاگ کر اپنے گھونسلوں میں چلے جائیں گے،انہوں نے کہاکہ فواد چوہدری سندھ میں آکر وزیراعلی سندھ کے خلاف بیان دے کر اپنی فرسٹریشن نکالتے ہیں۔فواد چوہدری حلفیہ بتائیں کہ پورے ملک میں کونسا وزیراعلی سب سے بہترہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں